اتر پردیش میں بریلی میں واقع درگاہ اعلی حضرت میں واقع دارالافتا منظر اسلام کا کہنا ہےکہ دہشت گرادانہ سرگرمیوں کی تشہیر کرنےوالے پیغامات کو سوشل میڈیا پر پھیلانا اسلام میں حرام ہے۔
اس دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہےتمام دہشت گردانہ لٹریچر کے سلسلےمیں جے پور کے رہنے والے قیصر
رضا خاں کے ایک سوال پر درگاہ دارالافتا منظرا سلام نے فتویٰ جاری کیا ہےجس میں اس طرح کے پیغامات کو پھیلانا اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے۔
منظر اسلام کےمفتی محمد سلیم نوری نے یہ فتویٰ جاری کرتے ہوئے صاف طور پر کہا کہ داعش ہو یا طالبان یا کوئی اور دہشت گرد تنظیم سبھی اسلام مخالف طاقتوں کی ایجنٹ ہیں